شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق پیسر تبلیغی جماعت کے ساتھ سفر کے دوران ایک مسجد میں نمازیوں کو نماز کی اہمیت کے بارے میں بتا رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 فروری 2023 14:53

شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2023ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر تبلیغی جماعت کے ساتھ سفر کے دوران ایک مسجد میں نمازیوں کو نماز کی اہمیت کے بارے میں بتا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ نماز مسجد میں ہے، اب اگر تم مسجد میں ہی نہیں آئو گے تو اللہ کو کیسے پہچانو گے؟، ہم سب اللہ کو جانتے تو ہیں اور میری طرح مانتے بھی ہیں لیکن پہچانتے نہیں ہیں ، پہچاننے کی جو محنت ہے اس پر کام کرنا ہے، وہ کام یہ ہے کہ آپ اللہ اور اس کے نبی کریم ﷺ کے دین میں داخل ہوں اور اس کی سنتوں کو سمجھیں اور ان کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلیں، یہ پاکیزگی والے راستے ہیں، جسم تو صاف کرلیا، آنکھ کون صاف کرے گا، زبان کو کون روکے گا؟، کان سے کون روگے گا؟، اس چیز کی محنت کے لیے اس جماعت کا یہ کام ہے کہ اللہ کو سمجھنا کیسے ہے اور اس کی جانب آنا کیسے ہے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انہیں جماعت نہیں مانتا بلکہ اللہ والے مانتا ہوں، یہ صرف یہی کہتے ہیں کہ نماز کے لیے آجائو۔ سابق پیسر نے مزید کیا کہا ملاحظہ کریں۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 14:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :