بابر اعظم پی ایس ایل میں سنچری بنانے کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں

ایک نئی فرنچائز اور ایک نیا سیزن، یہ پی ایس ایل ایڈیشن میرے لیے مزید اہمیت رکھتا ہے اور میں اس سفر میں ایک اچھی شروعات کرنے کا منتظر ہوں : کپتان پشاور زلمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 فروری 2023 15:24

بابر اعظم پی ایس ایل میں سنچری بنانے کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2023ء ) پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئندہ آٹھویں ایڈیشن میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں سنچری بنانے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’میرے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سنچری اسکور کرنا ایک خواب ہے کیونکہ میرے پاس پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی سنچریاں ہیں اور مختلف لیگز میں 4 سنچریاں ہیں ، میں اس ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سنچری سکور کرنے کے بارے میں مثبت ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بڑے سکور کے لیے جلد ہی صحیح وقت آئے گا‘‘۔

بابر اعظم گزشتہ چھ سیزن تک کراچی کنگز کے لیے کھیلنے کے بعد ایک نئی فرنچائز پشاور زلمی کی قیادت کرنے کے لیے بھی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ "ایک نئی فرنچائز، اور ایک نیا سیزن، یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایڈیشن میرے لیے مزید اہمیت رکھتا ہے اور میں اس سفر میں ایک اچھی شروعات کرنے کا منتظر ہوں۔" بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ "اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ایک سیزن اور کراچی کنگز کے ساتھ چھ سیزن کے دوران مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کا اشتراک کرنے سے مجھے بہت مدد ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، ان کی ذہنیت، تربیت کے نظام اور مختلف حالات سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں جانتے ہیں تو آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2021ء کی چیمپئن ملتان سلطانز 13 فروری کو افتتاحی میچ میں موجودہ چیمپئن لاہور قلندرز کی میزبانی کرے گی جبکہ پشاور زلمی کراچی کا سفر کرے گی جہاں وہ 14 فروری کو کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 15:24:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :