آٹھویں پاکستان سپر لیگ کی اوپننگ سیرمنی و دیگر میچز کے موقع پرسیکورٹی انتظامات کویقینی بنایاجائے گا،سی پی او

جمعہ 3 فروری 2023 18:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) سی پی او ملتان منصور الحق رانانے کہاہےکہ آٹھویں پاکستان سپر لیگ کی اوپننگ سیرمنی و دیگر میچز کے تمام کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کوہرلحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نےآٹھویں پاکستان سپرلیگ کی اوپننگ سیرمنی ودیگرمیچزکےسیکیورٹی انتظامات کےمتعلق پولیس لائنزملتان میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی سی پی او ملتان،ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن رقاضی علی رضا،ایس پی کینٹ ڈویژن عزیراحمد،ایس پی صدرڈویژن بابرجاویدجوئیہ،ایس پی سپیشل برانچ جاویداحمد اوردیگرافسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشنزملتان نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ملتان پولیس کے سینئرافسران کےعلاؤہ پی سی بی انتظامیہ اوردیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملتان پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائےگااورٹیموں کی آمد ورفت کے دوران روٹس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کے ذریعے کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں،آفیشلز اورشائقین کو ہرلحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 18:19:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :