جامعہ کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں داخلہ

جمعہ 3 فروری 2023 20:15

جامعہ کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں داخلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جمعہ کے روزصدر شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہیںکیونکہ ان کاشعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں داخلہ ہواہے ۔

محمد حفیظ نے شیخ الجامعہ کوبتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنی تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیاہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔

(جاری ہے)

مسابقت کے جذبے سے سرشاریہ ایسی ہمہ جہت سرگرمی ہے کہ جس کا مثبت اثر ناصرف جسمانی صحت پر ہوتا ہے بلکہ ذہنی نشوونما کے ساتھ شخصی کردار بھی نہایت فعال ہوجاتا ہے اور جامعہ کراچی روز اول سے ہی طلباوطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے بھی بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے ۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 20:15:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :