گراس روٹ سطح پر آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا سے کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے، محمد رمضان جمالی

جمعہ 3 فروری 2023 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری و انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ لاڑکانہ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد رمضان جمالی نے کہا ہے کہ گراس روٹ سطح پر آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا سے کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد شروع ہو گیا ہے۔ سپورٹس گالا میں مختلف ایجوکیشن بورڈز کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔خواتین کے ایونٹس 2 سے 5 فروری تک کھیلے جائیں گے۔ خواتین کے مقابلوں میں ہاکی، باسکٹ، اتھلیٹکس اورٹیبل ٹینس شامل ہیں اور مردوں کے مقابلے 6 سے 9 فروری تک کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے ایونٹس میں فٹ سال ، ہاکی، اتھلیٹکس اورٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ میزبانی کے فرائض کراچی انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ انجام دے گی۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 20:39:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :