شاہد آفریدی کوئٹہ کے بعد پی ایس ایل کو کشمیر لے جانے کے خواہاں

صرف کرکٹ نہیں، کوئٹہ میں باکسنگ اور فٹبال میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ان نوجوانوں کو بھی مواقع کی ضرورت ہے ،میں اس شہر، اسکے لوگوں کو اجاگر کرنیکی پوری کوشش کروںگا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 فروری 2023 14:21

شاہد آفریدی کوئٹہ کے بعد پی ایس ایل کو کشمیر لے جانے کے خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 فروری 2023ء ) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کوئٹہ میں ہونے والے نمائشی میچ کے بعد پاکستان سپر لیگ اب مظفر آباد، آزاد جموں و کشمیر منتقل ہو جانی چاہیے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں نمائشی میچ میں شرکت کی کیونکہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ 8ویں ایڈیشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ "آج کوئٹہ کے لیے ایک بڑا دن ہے، میں یہاں کرکٹ کے لیے واپس آ کر خوش ہوں ،یہاں کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کریڈٹ پی سی بی، بلوچستان حکومت اور ہماری سکیورٹی فورسز کو جاتا ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے اور اسے تمام شہروں میں لے جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے بعد پی ایس ایل کو مظفر آباد، آزاد جموں و کشمیر تک پھیلایا جانا چاہیے"۔

آل راؤنڈر نے کوئٹہ کے مقامی ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے مزید مواقع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کوئٹہ میں بہت ٹیلنٹ ہے، میں نے یہاں اپنی فاؤنڈیشن کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو سپورٹ اور مواقع کی ضرورت ہے۔" شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ "صرف کرکٹ میں ہی نہیں، کوئٹہ میں باکسنگ اور فٹ بال میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان نوجوانوں کو بھی مواقع کی ضرورت ہے۔ میں اس شہر اور اس کے لوگوں کو اجاگر کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔" کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے کیونکہ نسیم شاہ آخری اوور میں 8 رنز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔
وقت اشاعت : 06/02/2023 - 14:21:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :