محمد رضوان کی ریپ کیس میں نامزد نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات

سندیپ لمیچانے پر گزشتہ برس اگست میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، الزام ثابت ہونے پر انہیں قانون کے مطابق 10 سے 12 سال قید ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 فروری 2023 15:12

محمد رضوان کی ریپ کیس میں نامزد نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات
کٹھمنڈو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 فروری 2023ء ) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیپال کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات سندیپ لمیچانے سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح رضوان نے نیپال کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جن میں لیگ سپنر سندیپ لمیچانے بھی شامل ہیں جن پر 18 سالہ لڑکی سے ریپ کا الزام عائد ہے۔ اتوار کی شام کو رضوان نے کرکٹ ایسوسی ایشن نیپال کے صدر چتور بہادر چاند سے ملاقات کی اور نیپال میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت سمیت کئی دیگر امور پر گفتگو کی۔

صدر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رضوان نے اپنے دورے کے دوران خاص طور پر سندیپ سے ملاقات کا کہا، انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان نے کہا 'میں یہاں سندیپ سے ملاقات کے لیے آیا ہوں کیونکہ وہ اپنے ملک سے باہر نہیں جاسکتا'۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رضوان پیر کی شام کو وطن واپسی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹر سندیپ لمیچانے سے پابندی اٹھائی۔

سندیپ لمیچانے پر گزشتہ برس اگست میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، سندیپ لمیچانے پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں قانون کے مطابق 10 سے 12 سال قید کی سزا ہوگی۔                                                                                                                     
وقت اشاعت : 06/02/2023 - 15:12:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :