الفیصل کلب نے جناح کلب کو نمائشی فٹ بال میں 0-2 گول سے ہرایا

منگل 7 فروری 2023 16:30

الفیصل کلب نے جناح کلب کو نمائشی فٹ بال میں 0-2 گول سے ہرایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2023ء) الفیصل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کھیلا گئے نمائشی فٹ بال میچ میں الفیصل کلب نے جناح کلب کو 0-2 گول سے ہرایا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد حسیب اور اسد نے ایک، ایک گول کیا جبکہ جناح کلب کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ کے مہمان خصوصی یوسی کراچی کمپنی کے امیدوار چیئرمین ملک سجاد عباسی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
وقت اشاعت : 07/02/2023 - 16:30:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :