کامران اکمل نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کامران اکمل نے 2002ء سے 2017ء سے 53 ٹیسٹ ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 فروری 2023 16:21

کامران اکمل نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 فروری 2023ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 41 سالہ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے بعد اب وہ مزید کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے تاہم جب بھی انہیں موقع ملا لیگ کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔ کامران اکمل نے 2002ء سے 2017ء سے 53 ٹیسٹ اور 157 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جبکہ 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کیلئے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی بنادی۔ کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنل اور ڈسٹرکٹ ٹیموں کیلئے ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سہیل تنویر، عامر نذیر، فیصل اطہر، قیصر عباس، تیمور خان اور جنید خان بھی شامل ہیں۔                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 07/02/2023 - 16:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :