امام الحق کی موٹروے پر اوور سپیڈنگ کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کرکٹر تیز رفتار لین میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 فروری 2023 14:42

امام الحق کی موٹروے پر اوور سپیڈنگ کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 فروری 2023ء ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) موٹر ویز پر قواعد کی پابندی کو یقینی بنانے کے بارے میں کافی کام کررہی ہے تاہم پاکستانی سٹار بلے باز امام الحق کی ایک حالیہ ویڈیو کچھ اور ہی ظاہر کرتی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق حال ہی میں امام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ریل شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ بیٹھے مسافر انہیں اپنی ہنڈائی سوناٹا میں رات کے وقت اسلام آباد جاتے ہوئے سیر کرتے ہوئے فلما رہا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کرکٹر تیز رفتار لین میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہیں جو موٹروے پر قانونی حدرفتار سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ زیادہ ہے۔ اگرچہ امام نسبتاً خالی سڑک پر سول انداز میں گاڑی چلاتے نظر آتے ہیں، لیکن ان کی رفتار کی حد کی خلاف ورزی نے سوشل میڈیا صارفین خصوصاً مداحوں میں ان کی حفاظت کے لیے تشویش کا باعث بنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی کرکٹر نے موٹر وے پر اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے سرخیاں بنائیں۔ آخری بار کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال این ایچ ایم پی نے لاہور سے کراچی جاتے ہوئے اوور اسپیڈنگ پر جرمانہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی کو اوور اسپیڈنگ کے لیے 1,500 روپے جرمانہ کیا گیا تھا ۔ سابق کرکٹر نے بخوشی جرمانہ ادا کیا اور تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے پر ہائی وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ قانون کے تحت سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔ لالہ نے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
وقت اشاعت : 10/02/2023 - 14:42:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :