اگر انگلش نہیں آتی تو آپ کسی سے کم نہیں ہو جاتے : شعیب ملک

بابر اعظم ، شعیب اختر کی کہی گئی باتوں پر کام کررہے ہیں، ایک اچھے کرکٹر کی یہ بھی ضرورت ہے کہ اپنی چیزوں میں بہتری لائی جائے: آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 مارچ 2023 16:03

اگر انگلش نہیں آتی تو آپ کسی سے کم نہیں ہو جاتے : شعیب ملک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مارچ 2023ء ) پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی کہی گئی باتوں پر کام کررہے ہیں۔ نجی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کی جانب سے بابر اعظم کو انگریزی سیکھنے کے مشورے پر شعیب ملک نے کہا کہ شعیب اختر ایک بڑا نام ہیں، اکثر وہ کھل کر باتیں کہہ دیتے ہیں، مگر دل کے بڑے صاف ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے کہا کہ ہمیں ہر کسی کے نظریے کا احترام کرنا چاہیے، اگر انہوں نے یہ بات کی تو اس کا کوئی مقصد ہوگا ، ایک اچھے کرکٹر کی یہ بھی ضرورت ہے کہ اپنی چیزوں میں بہتری لائی جائے۔ آل راؤنڈر نےکہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ انگلش نہیں آتی تو آپ کسی سے کم ہوگئے، بابر اعظم کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'شعیب اختر کا بیان کسی کا دل دُکھانے کے لیے نہیں تھا، میں جانتا ہوں کہ بابر ان چیزوں پر کام کررہے ہیں جن کی نشاندہی شعیب اختر نے کی'۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 01/03/2023 - 16:03:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :