ویمن ہاکی سیریز لیہ ڈسڑکٹ نے جیت لی

جمعرات 9 مارچ 2023 16:51

ویمن ہاکی سیریز لیہ ڈسڑکٹ نے جیت لی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2023ء) حکومت پنجاب اور کمشنر ملتان کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ویمن ہاکی سیریز کے دوسرے میچ میں لیہ ڈسڑکٹ ویمن ہاکی ٹیم نے ملتان ڈسڑکٹ ویمن ہاکی ٹیم کو 2 کے مقابلہ میں 4 گول سے ہرا کر دونوں میچز جیت لئے ۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان ہاکی سٹیڈیم ملتان میں لیہ ڈسڑکٹ اور ملتان ڈسڑکٹ کی ویمن ہاکی ٹیموں کےدرمیان دومیچزکی سیریز کےدونوں میچ میں لیہ ڈسڑکٹ کی خواتین کھلاڑیوں نےملتان ڈسڑکٹ کی خواتین ہاکی ٹیم کےخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

دوسرے میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم تھے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ ڈی ایس او لیہ ڈسڑکٹ امتیازبھٹی ڈی ایس او ملتان فاروق لطیف،اسد حبیب جبکہ آفیشلز میں جنید منظور،مصدق حنیف اور صباح نسیم موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ ان میچز کے انعقاد کا بنیادی مقصد خواتین کھلاڑیوں کو سازگار ماحول فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔اس طرح کےمیچز کھیلنے سے کھلاڑیوں میں اعتمادپیداہوگا۔انہوں نےمستقبل میں بھی خواتین کےمابین مختلف کھیلوں کے مقابلے کرانے کااعلان کیا۔تقریب کے آخر میں ایونٹ میں شامل کھلاڑیوں اورآفیشلز میں انعامات تقسیم کیےگئے۔
وقت اشاعت : 09/03/2023 - 16:51:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :