ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ہاکی اولمپیئنز کے وفدکی ملاقات

پیر 13 مارچ 2023 20:50

ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ہاکی اولمپیئنز کے وفدکی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2023ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طار ق قریشی سے فیصل آباد اور گوجرہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی اولمپیئنز کے وفد نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی۔ملاقات میں ہاکی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد میں اولمپیئن عرفان محمود،طارق عمران،توثیق ارشد،لیاقت علی (امریکہ) اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئر خاور جاوید شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طار ق قریشی نے وفد کو بتایا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اس کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہاکی کے فروغ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور تمام سٹیک ہولڈرز سے تعاون کررہے ہیں،ہاکی کی ترقی ہم سب کا مشترکہ مشن ہے جس کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،ہاکی کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے کئی ٹورنامنٹس کرائے ہیں،نئے ٹیلنٹ کو مزید تربیت دے کر آگے لائیں گے۔وفد نے بتایا کہ ہاکی کے فروغ کیلئے گوجرہ میں پہلا استاد اسلم روڈا ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرارہے ہیں،ٹورنامنٹ 23 مارچ سے 29 مارچ تک ہوگا،انٹرنیشنل ہاکی پلیئر خاور جاوید ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے۔
وقت اشاعت : 13/03/2023 - 20:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :