اخوند الیون نے سجاس الیون کو ایک نمائشی ہاکی میچ میں دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا

منگل 14 مارچ 2023 13:19

اخوند الیون نے سجاس الیون کو ایک نمائشی ہاکی میچ میں دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2023ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اور کراچی ریزیڈنسی کے زیر اہتمام سجاس اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سجاس کے مرحوم ممبران اینکر پرسن و سینئر اسپورٹس جرنلسٹس راہب ببر اور رفیق انجم انصاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کیا گیا، میچ میں آخوند الیون نے سجاس الیون کو 2-5 سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

اخوندالیون کی جانب سے ارشد صدیق اور فرحان نے دو، دو گول اور اکرم نے ایک گول کیا، سجاس الیون کے جعفر حسین اور مقصود احمد نے ایک ،ایک گول کیا۔ امپائرنگ کے فرائض رضوان اور عمران نے انجام دئیے جبکہ آفیشل انٹرنیشنل یونس صدیقی اور فیضان عباسی تھے، میچ کے مہمان خصوصی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان تھے۔اس موقع پر پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اصغر عظیم، کراچی ریزیڈنسی کے صدر سید باسط زیدی، پی آئی ایچ کے صدر زاہد شہاب، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے سیکرٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال، چیئرمین مشتاق راجپوت، سجاس کے سیکرٹری شاہد عثمان ساٹی سمیت کے ایچ اے اور پی آئی ایچ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 14/03/2023 - 13:19:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :