کینیڈین آئس ہاکی لیگ: نیویارک آئی لینڈرز کی وینی پیگ کیخلاف فتح، ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی

جمعرات 1 جنوری 2015 15:28

کینیڈین آئس ہاکی لیگ: نیویارک آئی لینڈرز کی وینی پیگ کیخلاف فتح، ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی

وینی پیگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) کینیڈین آ ئس ہاکی لیگ میں نیویارک آئی لینڈرز کی ٹیم نے وینی پیگ جیٹس کو شکست دیکر اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے شہر وینی پیگ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، تیسرے کوارٹر تک نیویارک کی ٹیم کو چار دو سے برتری حاصل رہی تاہم میچ کے چوتھے کوارٹر میں مہمان ٹیم کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ آئی لینڈرز نے مزید ایک گول سکور کر کے برتری پانچ دو کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فرانز نیلسن نے دو ،جوش بیلی اور ایندرس لی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس فتح کے بعد آئی لینڈرز کی ٹیم نے 51 پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی ہے۔

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 15:28:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :