بنک آف خیبرآل پاکستان ویمن سینئر سکواش چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ

بدھ 15 مارچ 2023 21:59

بنک آف خیبرآل پاکستان ویمن سینئر سکواش چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2023ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بینک آف خیبر آل پاکستان ویمنز سینئر سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری ہیں جس میں اب تک دوسرے رائونڈ کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں‘دوسرے روزہونیوالے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں واپڈا کی نور العین کو بائی مل گئی‘کے پی کی ناہید فیض‘ زہرا عبداللہ‘ کائنات عامر‘ مائرہ حسین‘ نمرہ عقیل نے اپنے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ واپڈا کی مہوش اور نور الہدیٰ کو بائی مل گئی‘ واپڈا کی حفصہ یوسف‘ کے پی کی مناہیل عقیل‘ زیڈ ٹی بی ایل کی روشنا محبوب‘ آرمی کی ثناء بہادر‘ کے پی کی وجیہہ الطاف نے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی جبہ واپڈا کی کومل کو بائی مل گئی اور وہ دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں‘ دوسرے رائونڈ کے مقابلوں میں آمدہ اطلاعات تک واپڈا کی نور العین‘ کے پی کی زہرا عبداللہ‘ حراء عقیل‘ واپڈا کی مہوش‘ نور الہدیٰ‘ زیڈ ٹی بی ایل کی روشنا محبوب‘ آرمی کی ثناء بہادر اور واپڈا کی کومل نے میچ جیت کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا‘اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمرزمان‘ نائب صدر احسان اللہ‘ چیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان‘ ایسوسی ایٹ ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل‘محب اللہ خان ‘فنانس سیکرٹری وزیر زادہ‘کوچزعادل فقیر اوردیگر شخصیات موجود تھیں‘ چار روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بہترین 32 کھلاڑی شرکت کررہی ہیں جس میں پاک آرمی‘ واپڈا‘ ایس این جی پی ایل ‘ زیڈ ٹی بی ایل ‘پنجاب‘ سندھ اور کے پی کی ٹیمیں شامل ہیں‘سکواش لیجنڈ قمرزمان نے بینک آف خیبر کے ایم ڈی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف سکواش بلکہ دیگر کھیلوں کی ترقی و فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں دیگر مالیاتی اداروں کوبھی اس طرف توجہ دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ سپانسر شپ کے بغیر مقابلوں کا انعقاد اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ممکن نہیں سب بڑے اداروں کو اس طرف آنا چاہئے اور بینک آف خیبر کی تقلید کرنی چاہئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بینک آف خیبر آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ۔

وقت اشاعت : 15/03/2023 - 21:59:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :