آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری، 18مارچ سے شروع ہوگا

جمعہ 17 مارچ 2023 21:49

آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری، 18مارچ سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ایمپیٹس کے تعاون سے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 18 مارچ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، لیڈیز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 19 مارچ کو منعقد ہونگے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/03/2023 - 21:49:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :