کراچی سپر ویمن فٹ بال کپ، پہلا سیمی فائنل کراچی ویمن فٹ بال کلب نے جیت لیا

جمعہ 17 مارچ 2023 21:49

کراچی سپر ویمن فٹ بال کپ، پہلا سیمی فائنل کراچی ویمن فٹ بال کلب نے جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) کراچی سپر ویمن فٹ بال کپ کا پہلا سیمی فائنل کراچی ویمن فٹ بال کلب نے جیت لیا۔ مارٹا ویمن فٹ بال کلب کے تحت انٹرنیشنل ویمن ڈے کے سلسلے میں کراچی سپر ویمن فٹ بال کپ انصار یونین فٹ بال اسٹیڈیم میں پہلا سیمی فائنل کراچی ویمن فٹ بال کلب اور مدھو محمڈن فٹ بال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں کراچی ویمن نے مدھو محمڈن فٹ بال اکیڈمی کو 4-0 سے شکست دے کر فائنل کے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی ویمن فٹ بال کلب کی پلیئر سارا نے میچ کے پہلے ہاف میں 10ویں اور 25 ویں منٹ میں 2 گول اسکورکئے جبکہ عائشہ نے دوسرے ہاف کے 5 ویں اور 10 ویں منٹ میں 2 گولز اسکورکئے۔ مدھو محمڈن کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گرائونڈ میں موجود تھی۔
وقت اشاعت : 17/03/2023 - 21:49:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :