پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمنٹن نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے

جمعہ 17 مارچ 2023 22:35

پاکستان  ڈے کے موقع پر  بیڈمنٹن نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون سے پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمنٹن نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ان مقابلوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی ہر سال پاکستان ڈے کے موقع پر 23 مارچ کو بیڈمنٹن کے نمائشی مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2023 - 22:35:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :