نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

ہفتہ 18 مارچ 2023 15:57

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2023ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ، کین ولیمسن نے سری لنکا کے خلاف ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 215 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، اس عمدہ اننگز کے ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ، وہ اب تک 94 ٹیسٹ کی 164 اننگز میں 54.89 کی اوسط سے 8124 رنز بنا چکے ہیں جس میں 28 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں �

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 18/03/2023 - 15:57:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :