شاہین آفریدی کی ناقابل یقین بلے بازی،چھکوں کی برسات

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کا 201 رنز کا تگڑا ہدف دے دیا، لاہور کے کپتان نے 44 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 مارچ 2023 21:07

شاہین آفریدی کی ناقابل یقین بلے بازی،چھکوں کی برسات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مارچ 2023ء ) شاہین آفریدی کی ناقابل یقین بلے بازی،چھکوں کی برسات، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کا 201 رنز کا تگڑا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے 44 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی، جبکہ عبد اللہ شفیق کی جانب سے بھی 65 رنز کی بہترین اننگ کھیلی گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 وکٹیں لے کر لاہور کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم شاہین آفریدی نے میدان میں آ کر ملتان کے تمام پلانز تہس نہس کر دیے۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں گزشتہ برس کے ٹورنامنٹ میں بھی فائنلسٹ تھیں۔

(جاری ہے)

ٹاس ہارنے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے فرق نہیں پڑتا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے آخری میچ میں کھیلائی گئی پلئنگ الیون برقرار رکھی ہے۔
فائنل کی فاتح ٹیم دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بن جائے گی۔ جبکہ اگر لاہور قلندرز فتح رہی، تو پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ ایک ٹیم مسلسل دوسرے سال چیمپئن بنی۔

اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جسے 2 مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ ملتان سلطانز کوالی فائر میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی، جبکہ لاہور قلندرز ایلیمینیٹر 2 میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔ گزشتہ 3 سالوں میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین ٹیمیں بن کر سامنے آئی ہیں۔ ملتان سلطانز نے مسلسل تیسرے سال جبکہ لاہور قلندرز نے مسلسل دوسرے سال پی ایس ایل فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2023 - 21:07:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :