مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کے نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے

پیر 20 مارچ 2023 12:11

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی  راولپنڈی کے زیراہتمام    بیڈمنٹن  کے نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ اکیڈمی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون سے پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمنٹن کے نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے جن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، ان مقابلوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈ منٹن اکیڈمی ہر سال پاکستان ڈے کے موقع پر 23 مارچ کو بیڈمنٹن کے نمائشی مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 12:11:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :