واپڈا نے 10 ویں نیشنل آرچری چمپئن شپ جیت لی

واپڈا چمپئن شپ میں مجموعی طور پر 3 گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل حاصل کئے

پیر 20 مارچ 2023 15:21

واپڈا نے 10 ویں نیشنل آرچری چمپئن شپ جیت لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) واپڈا نے 10 ویں نیشنل آرچری چمپئن شپ جیت لی۔ واپڈاچمپئن شپ میں مجموعی طور پر 3 گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل حاصل کئے۔ پاکستان آرمی نے 2 گولڈ، 3 سلور اور ایک برونز میڈل کے ساتھ چمپئین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹیم ایونٹ میں کرن محمد، نکہت ناہیداور سعدیہ مائی پر مشتمل واپڈا ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

مردوں کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے مبشر نذرنے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کی سعدیہ مائی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔چمپئن شپ پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں منعقد ہوئی۔ واپڈا اور آرمی کے علاوہ ڈی ایچ اے لاہور، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پولیس، ریلویز، بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے چمپئین شپ میں حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 15:21:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :