آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حمزہ عاصم نے مردوں اور ماہ رخ ساجد نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 20 مارچ 2023 13:30

آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حمزہ عاصم نے مردوں اور ماہ رخ ساجد نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حمزہ عاصم نے مردوں اور ماہ رخ ساجد نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر حسن بیگ اور ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے میڈم خدیجہ لغاری کا ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ایمپیٹس کے تعاون سے کھیلا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز فائنل میچ میں حمزہ عاصم نے یاور علی کو 3-6، 6-4 اور 6-10 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ خواتین کے فائنل میں ماہ رخ ساجد نے لالہ رخ ساجد کو 4-8 سے شکست دے کر لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز کے فائنل میں یاور علی اور زلان خان نے مرتضی خان اور امین خان کو 3-6، 6-3 اور 7-10 سے ہرا دیا۔ بوائز انڈر 18 کے فائنل میں محمد سالار نے حاذق عاصم کو 3-6، 7-5 اور 6-10 سے ہرا دیا۔ گرلز انڈر 18 کے فائنل میں ماہ رخ ساجد نے لالہ رخ ساجد کو 2-8 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 14 کے فائنل میں حاذق عاصم نے عبدالوصع کو 0-6 اور 3-6 سے ہرا دیا۔ گرلز انڈر 14 کے فائنل میں لالہ رخ ساجد نے ماہ رخ ساجد کو 3-8 سے ہرا دیا۔

بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 کے فائنل میں عبدالواصع نے مہد محمود کو 1-5 سے شکست دی اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگری کے فائنل میں آسیہ نے عامر مقصود کو 3-5 سے ہرا دیا۔۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، لیڈیز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14،بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 13:30:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :