نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں اننگز اور 58 رنز سے شکست، مشن کلین سویپ مکمل

پیر 20 مارچ 2023 15:46

نیوزی لینڈ  کی  سری لنکا کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں اننگز اور 58 رنز سے شکست، مشن کلین سویپ مکمل
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ویلنگٹن ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 58 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہو نے کے بعد آئی لینڈرز دوسری اننگز میں بھی کیوی بائولرز کا جم کر سامنا نہ کر پائے اور پوری ٹیم 358 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ دہننجایا ڈی سلوا 98،دنیش چندیمل 62 ، کپتان دیموتھ کرونارتنے 51 اور کوسل مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں کپتان ٹم سائوتھی اور بلیئر ٹکنر نے تین، تین اور مائیکل بریسویل نے دو جبکہ میٹ ہنری اور ڈگ بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ہنری نکولس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ جبکہ کین ولیم سن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 113 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسال مینڈس 50 اور اینجلو میتھیوز ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کی عمدہ بائولنگ کے باعث دوسری اننگز میں بھی سری لنکن بلے باز جم کر نہ کھیل سکے ۔ دہننجایا ڈی سلوا 98،دنیش چندیمل 62 ، کپتان دیموتھ کرونارتنے 51 اور کوسل مینڈس 50 رنز بنا کر سکے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر ٹک نہ سکا ۔سری لنکن ٹیم کیوی پہلی اننگز 580 رنز کے جواب میں 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 358 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔

یوں نیوزی لینڈ نے آئی لینڈرز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نہ صرف اننگز اور 58 رنز سے شکست دی بلکہ مشن کلین سویپ بھی مکمل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں کپتان ٹم سائوتھی اور بلیئر ٹکنر نے تین، تین اور مائیکل بریسویل نے دو جبکہ میٹ ہنری اور ڈگ بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ہنری نکولس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ جبکہ کین ولیم سن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 15:46:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :