زمبابوے اورنیدرلینڈزکی ٹیموں کےدرمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

پیر 20 مارچ 2023 18:13

زمبابوے اورنیدرلینڈزکی ٹیموں کےدرمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ  کل کھیلا جائے گا
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) زمبابوے اور نیدرلینڈزکی کرکٹ ٹیموں کےدرمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) منگل کو ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈز کے مردوں کی ٹیم ان دونوں زمبابوے کے دورہ پر ہے جہاں مہمان ٹیم میزبان زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سکاٹ ایڈورڈز نیدرلینڈز کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں لیڈ کریں گے جبکہ میزبان زمبابوے کی ٹیم کریگ ارون کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 23 مارچ کو جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے تینوں میچزہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 18:13:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :