کراچی ویمن کلب نے سپر فٹ بال کپ جیت لیا

پیر 20 مارچ 2023 20:50

کراچی ویمن کلب نے سپر فٹ بال کپ  جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) کراچی ویمن کلب نے سپر فٹ بال کپ جیت لیا۔مارٹا ویمن فٹ بال کلب کے تحت ہائی کیو، شفق کوکنگ آئل اور ڈی کے ٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے کراچی سپر ویمن فٹ بال کپ کا فائنل میچ انصار یونین فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی میں کھیلا گیا جس میں کراچی ویمن فٹ بال کلب نے ہزارہ اکیڈمی کو 1-0 سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فاتح ٹیم کی یسری نے واحد گول پہلے ہاف کے پندرہویں منٹ میں اسکور کیا۔ دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اسٹیڈیم میں شائقین نے بھرپور جوش و خروش سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ بیسٹ گول کیپر کا ایوراڈ کراچی ویمن فٹ بال کلب کی گول کیپر زینب نے حاصل کیا۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ہزارہ اکیڈمی کی فائزہ بتول قرار پائیں ،فائنل کے مہمانِ خصوصی ہائی کیو کے چیف ایگزیکٹو عاطف اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین فٹ بالر انتہائی باصلاحیت ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ایم ڈبلیو ایف سی دانش پرویزخان، ذیشان ظفر، ممتاز صنعتکار کامران خان، سابق انٹرنیشنل فٹبالر محمد صدیق، ضیا خان، فہمیدہ ضمیر، علی چنگیزی، میچ ریفری اسلام انصاری ، اسسٹنٹ واصف اور صالح اور میچ کمشنر حفص اور دیگر بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 20:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :