بورے والا۔۔ جشن بہاراں یوم پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ ، سیمی فائنل میچ میں الخالد فٹبال کلب نے راجپوت فٹبال کلب کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 20 مارچ 2023 22:10

بورے والا۔۔ جشن بہاراں یوم پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ ، سیمی فائنل میچ میں الخالد فٹبال کلب نے راجپوت فٹبال کلب کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2023ء) جشن بہاراں یوم پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں الخالد فٹبال کلب نے راجپوت فٹبال کلب کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تفصیلات کے مطابق کے مطابق الفتح فٹبال کلب کے زیر اہتمام جشن بہاراں یوم پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ گورنمنٹ کالج کی باہر والی گراؤنڈ میں راجپوت فٹبال کلب اور الخالد فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس پر الخالد فٹبال کلب نے تین کے مقابلہ میں چار گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اس میچ کے مہمانان خصوصی حافظ رضوان عابد آرائیں ڈپٹی جنرل سیکریٹری پنجاب علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن سابق کونسلر چوہدری عمران غفور سابق کونسلر۔

(جاری ہے)

محمد اسلم جمال صوبائی رابطہ سیکرٹری علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن تھے اس موقع پر سابق سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغر علی جاوید۔ ملک فیاض مالک اعوان ایڈووکیٹ۔ چوہدری بشیر احمد پنجاب پولیس۔ قاضی محمد یعقوب ننھا۔راناحسن۔ عبداللطیف ڈوگر فوجی۔ندیم منظور گوجر۔ دلدار خان بلا۔ پنوں ڈوگر۔ شاہد اقبال۔ اور دیگر بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 22:10:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :