وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اہم اجلاس ، ملک کی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

پیر 20 مارچ 2023 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2023ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اہم اجلاس ،ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ ، حکومتی رہنماؤں کا پی ٹی آئی کے سیاسی اقدامات پر تشویش کا اظہار ، عمران خان کے طرز سیاست کو انتشار قرار دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی رہنمائوں نے موقف اپنایا کہ عمران خان کا طرز عمل ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے عمران خان عدالتوں سے فرار اختیار کرنے کے لئے بہانے بناتا ہے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پی ٹی آئی کی سوچی سمجھی سازش ہے رہنمائوںنے فوج اور آرمی چیف کے خلاف جاری گھٹیا مہم کا حصہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے حکومتی اتحادی رہنمائوں پولیس فورس پر حملے ، پرتشدد کارروائیوں پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتحادی رہنمائوں نے عدالتوں کے طرز عمل پر بھی سوالات اٹھا دیئے ۔شرکاء نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم منصب پر رہنے والے شخص کی خاتون کے بارے میں گفتگو گھٹیا پن کی انتہا ہے ۔ اجلاس میں حکومتی اتحادیوں کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئین و قانون کے مطابق تمام اقدامات جاری رکھے جائینگے اتحادیوںنے اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے شرپسندوں کیخلاف متحد ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے اس امید کااظہارکیا کہ جلد معاشی مسائل سے نکل آئیں گے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کو مشکلات سے نکالیں گے وزیراعظم نے کہا کہ غریب طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک اس وقت افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 22:33:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :