یوم پاکستان سائیکل ریس ثناء اللہ نے جیت لی

سائوتھ ایشیاء سائیکلنگ کنفیڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پیر 20 مارچ 2023 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے منعقدہ پشاور تا چراٹ سائیکل ریس ثناء اللہ نے جیت لی۔

(جاری ہے)

رنگ روڈ تا چراٹ 45 کلومیٹر پر محیط سائیکلنگ ریس میں صوبے کے تمام مختلف ڈویژن سے 22 سائیکلسٹس نے حصہ لیا، ریس کا افتتاح، خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد خان نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر سائوتھ ایشیاء سائیکلنگ کنفیڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

ریس میں مردان کے ثناء الله نے 1:22 ٹائم کے ساتھ پہلی ، مردان کے عمرفاروق نے 1:23 ٹائم کے ساتھ دوسری اور پشاورکے ثاقب نے 1:23:17 ٹائم کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، احمد زیب نے چوتھی، ساجد علی خان نے پانچویں اور شفیع اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمشریز کے فرائض طیفور زرین اور مراد علی نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 23:25:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :