پاکستان تھروبال فیڈریشن زیراہتمام ملک بھر میں پاکستان ڈے کے موقع پرتھروبال نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے

منگل 21 مارچ 2023 15:07

پاکستان تھروبال فیڈریشن زیراہتمام ملک بھر میں پاکستان ڈے کے موقع پرتھروبال نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن زیراہتمام ملک بھر میں پاکستان ڈے کے موقع پر تھروبال نمائشی مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ نمائشی میچز کے حوالے سے تمام منسلک اداروں اور ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ فیڈریشن ہر سال یوم پاکستان کے موقع نمائشی میچز منعقد کرواتی ہے اور مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 15:07:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :