سپورٹس ہائوس کے زیراہتمام پاکستان ڈے کے موقع پربیڈمیٹن نمائشی مقابلے (پرسوں)کھیلے جائیں گے

منگل 21 مارچ 2023 15:21

سپورٹس ہائوس کے زیراہتمام  پاکستان  ڈے کے موقع پربیڈمیٹن نمائشی مقابلے (پرسوں)کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون سے پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمیٹن نمائشی مقابلے (پرسوں) جمعرات کو راولپنڈی کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ان مقابلوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی ہر سال پاکستان ڈے کے موقع پر 23 مارچ کو بیڈمیٹن کے نمائشی مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 15:21:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :