انگلینڈ کا امریکی لیگ کیلئے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ

منگل 21 مارچ 2023 15:54

انگلینڈ کا امریکی لیگ کیلئے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) انگلینڈ نے امریکی ٹی ٹونٹی لیگ (میجر لیگ)کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق میجر لیگ کرکٹ 13جولائی سے امریکہ میں کھیلی جائے گی، ان دنوں انگلینڈ میں ایشیز سیریز ہو گی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیز کی وجہ سے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ امریکا کی لیگ میں نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کے لیے کوشاں ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 15:54:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :