ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئی

منگل 21 مارچ 2023 18:23

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئی۔ ٹیم مینجر ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید پی ایس ایل ٹرافی لے کر لاہور قلندرز کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔

(جاری ہے)

ثمین رانا اور عاقب جاوید نے ٹرافی سی ای او عاطف رانا کو پیش کی۔ عاطف رانا نے پی ایس ایل 7 کی ٹرافی کے ساتھ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی بھی شوکیس میں سجا دی۔لاہور قلندرز پہلی ٹیم ہے جس نے لگا تار دوسری مرتبہ ٹرافی جیتی ہے۔ لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع کیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 18:23:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :