یونس سٹیڈیم مردان میں جاری مردان فٹ بال لیگ اختتام پذیر

فائنل میچ میں افتخار الیون فٹ بال کلب نے بلیو سٹار فٹ بال کلب شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی

منگل 21 مارچ 2023 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) یونس سٹیڈیم مردان میں جاری مردان فٹ بال لیگ اختتام پذیر ہو گئی فائنل میچ میں افتخار الیون فٹ بال کلب نے بلیو سٹار فٹ بال کلب شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس۔موقع پر۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابزار محمد، امید کی کرن فاونڈیشن چئیرمین عمران خان و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان و دیگر نے نوجوانوں کا کھیل کے میدان میں حصہ لینے پر داد دی اور مستقبل میں بھی مردان کا نام روشن کرنے کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مد میں ہر ممکن تعاون کی خواہاں ہے۔ضلعی انتظامیہ کھیل کود پر۔خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہے نوجوان کھیل کود کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔ تقریب کے آخر میں ضلعی کی جانب سے ونر ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنر آپ ٹیم کو 50 ہزار نقد انعامات تقسیم کی ۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 22:59:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :