پاکستان نیٹ بال فیڈریشن زیراہتمام ملک بھر میں پاکستان ڈے کے موقع پر نیٹ بال نمائشی مقابلےکل (جمعرات کو) کھیلے جائیں گے

بدھ 22 مارچ 2023 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن زیراہتمام ملک بھر میں پاکستان ڈے کے موقع پر نیٹ بال نمائشی مقابلے (کل) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ نمائشی میچز کے حوالے سے تمام منسلک اداروں اور ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ فیڈریشن ہر سال یوم پاکستان کے موقع نمائشی میچز منعقد کرواتی ہے اور مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 11:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :