سپورٹس ہائوس کے زیراہتمام پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمیٹن نمائشی مقابلے جمعرات کو کھیلے جائیں گے

بدھ 22 مارچ 2023 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون سے پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمیٹن نمائشی مقابلے (کل) جمعرات کو راولپنڈی کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان مقابلوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی ہر سال پاکستان ڈے کے موقع پر 23 مارچ کو بیڈمیٹن کے نمائشی مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 11:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :