رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں کھیلا جائے گا،اعجاز الرحمان

بدھ 22 مارچ 2023 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن 25 مارچ سے یکم اپریل تک فون نمبر 03345000081 (واٹس اپ ) پرکروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 11:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :