’’پاکستان کو بھارت سے ورلڈ کپ 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘: شعیب اختر

چاہتا ہوں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو: سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 مارچ 2023 12:19

’’پاکستان کو بھارت سے ورلڈ کپ 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘: شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مارچ 2023ء ) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بطور فین میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ بھی کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان سے 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لے۔

(جاری ہے)

ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کے معاملے پر پاک بھارت تنازعات پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دونوں کرکٹ بورڈز اپنی حکومتوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت سے پوچھے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہماری حکومت سے پوچھے بغیر پی سی بی کوئی اقدام اُٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے سب کی اپنی رائے ہوتی ہے تاہم میری دونوں ممالک کے کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی غیر ضروری تبصروں سے دور رہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ اگر نریندر مودی حکومت گرین سگنل دیتی ہے تو بی سی سی آئی کون ہے جو پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کردے گا۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 12:19:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :