ویمنزپریمیئرلیگ ،ممبئی انڈینز اور یوپی واریئرز کے درمیان ایلمینیٹرمیچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا

بدھ 22 مارچ 2023 13:24

ویمنزپریمیئرلیگ ،ممبئی انڈینز اور یوپی واریئرز کے درمیان ایلمینیٹرمیچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) ممبئی انڈینز اور یوپی واریئرز کے درمیان ویمنز پریمیئر لیگ کا ایلمینیٹرمیچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے زیراہتمام ویمنز پریمیئر لیگ کا ابتدائی ایڈیشن بھارت میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

لیگ میں 24 مارچ کو ایلمینیٹر میچ کھیلا جائے گا جس میں ممبئی انڈینز اور یوپی واریئرز کی ٹیمیں فائنل معرکے کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔

جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ 26 مارچ کو لیگ کے فائنل میچ میں دہلی کیپٹلز کے خلاف کھیلےگی۔ لیگ میں پانچ ٹیموں نے شرکت کی جن میں دہلی کیپٹلز،گجرات جائنٹس،ممبئی انڈینز،رائل چیلنجرز بنگلور اور یوپی واریئرز شامل تھیں۔لیگ کا فائنل میچ 26 مارچ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 13:24:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :