پاکستان سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے افغان ٹیم کے کپتان کا اعلان

بدھ 22 مارچ 2023 13:38

پاکستان سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے افغان ٹیم کے کپتان کا اعلان
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) افغانستان نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں اسپنر راشد خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 24سے 27مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاداب خان جب کہ افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔

(جاری ہے)

سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو نصیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے سلیکٹرز نے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سیریز کے لئے ہماری ٹیم کیمپ میں بہت محنت کررہی ہے ۔ افغانستان ٹیم کے اسکواڈ میں نومبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے سابق کپتان محمد نبی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔افغان کرکٹ بورڈ نے اوپنر حضرت اللہ زازئی اور مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے۔اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صدیق اللہ اتل کو شامل کیا گیا ہے جو سیریز افغانستان کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 13:38:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :