امریکہ میں ٹینس ایونٹس مس کرنے کا افسوس نہیں‘نواک جوکووچ

امید ہے یو ایس اوپن کے لیے اجازت دے دی جائے گی‘ سربین ٹینس اسٹار

بدھ 22 مارچ 2023 13:38

امریکہ میں ٹینس ایونٹس مس کرنے کا افسوس نہیں‘نواک جوکووچ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے باعث امریکہ میں ٹینس ایونٹس مس کرنے کا افسوس نہیں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواک جوکووچ نے کہا کہ انڈین ویلز اور میامی اوپن ٹورنامنٹس چھوڑ دیئے، امید ہے کہ یو ایس اوپن کے لیے اجازت دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ امید ہے امریکہ ویکسینیشن سے متعلق پالیسی رواں سال تبدیل کرے گا، یو ایس اوپن میرے لیے بہت اہم ٹورنامنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں سیکھا ہے کہ افسوس کرنے سے آپ پیچھے رہ جاتے ہیں۔نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ افسوس آپ کو ماضی میں رکھتا ہے میں ایسا نہیں چاہتا، میں مستقبل میں بھی نہیں رہنا چاہتا، حال میں جینا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 13:38:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :