محکمہ ہائرایجوکیشن نے رمضان المبارک کے پیش نظر انٹرکالجیٹ مقابلوں کے فائنل ملتوی کردیے

بدھ 22 مارچ 2023 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) محکمہ ہائرایجوکیشن نے رمضان المبارک کے پیش نظر انٹرکالجیٹ مقابلوں کے فائنل ملتوی کردیے۔ترجمان کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبائی لیول پر فائنل رمضان المبارک کے بعد کروانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلوں میں 22 سو طلبا شرکت کریں گے۔طلبا کے درمیان 9 جبکہ طالبات کے درمیان 7کھیلوں میں مقابلے ہونے ہیں۔رمضان المبارک کے بعد مقابلوں کے فائنل منعقد کیے جائیں گے ۔یاد رہے اس سے قبل مقابلوں کے فائنل کو رمضان میں فلڈ لائٹس میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 16:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :