ہیوگو لوریس کی ریٹائرمنٹ کے بعد کیلین ایمباپے فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

بدھ 22 مارچ 2023 17:46

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ کیلین ایمباپےکو فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ 24 سالہ کیلین ایمباپے نے ریٹائرڈ ہیوگو لوریس کی جگہ فرانسیسی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ کیلین ایمباپے نے ٹیم کوچ ڈیڈیئرڈیشام کے ساتھ بات چیت کے بعد اس تجویز کو قبول کیا۔

ٹوٹنہم کے گول کیپر لوریس نے ایک ماہ قبل ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد جنوری میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کو خیر باد کہہ دیا تھا۔36 سالہ ہیوگو لوریس ایک دہائی سے زائد عرصے سے فرانسیسی فٹ بال ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔ کیلین ایمباپے 66 بین الاقوامی میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2018 میں لیس بلیوس کو ٹائٹل جیتنے میں مدد کرنے کے بعد 2022 کے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ارجنٹائن کے خلاف ہیٹ ٹرک سکور کی تھی تاہم یہ میچ ارجنٹائن نے فرانس پنالٹی ککس پر 2-4 سے شکست دی تھی۔

بطور کپتان کیلین ایمباپےکا پہلا کھیل آئندہ کو سٹیڈ ڈی فرانس میں نیدرلینڈز کے خلاف یورو 2024 کوالیفائر ہوگا۔فرانس کی فٹبال ٹیم کے نئے کپتان نے 66 میچز میں فرانس کے لیے 36 گول سکور کیے ہیں۔واضح رہے کہ ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ2022 کے فائنل میں فرانس کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 17:46:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :