اگر میری زندگی کا دارومدار کسی بالر پر ہو تو میرا انتخاب محمد آصف ہوگا: اے بی ڈویلیئرز

"محمد آصف...اف!! نئی گیند کے ساتھ وہ ناقابل یقین تھا": سابق جنوبی افریقی کپتان کا ایک سوال پر ردعمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 مارچ 2023 16:56

اگر میری زندگی کا دارومدار کسی بالر پر ہو تو میرا انتخاب محمد آصف ہوگا: اے بی ڈویلیئرز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مارچ 2023ء ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کو اپنی زندگی کے لیے باؤلنگ کرنے کے لیے باؤلر منتخب کر لیا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز جنہیں وسیع پیمانے پر اپنے دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مواقع پر آصف کا سامنا کیا اور ان کے خلاف کھیلتے ہوئے ان مشکلات کا اعتراف کیا۔

اس پروگرام میں سابق ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے بھی شرکت کی۔ ریپڈ فائر راؤنڈ کے حصے کے طور پر دونوں کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ وہ ایک ایسا بولر چنیں جسے وہ اپنی زندگی کے لیے باؤلنگ کرنا چاہیں گے۔ کافی غور و خوض کے بعد، ویرات کوہلی نے بالآخر ڈیل سٹین کو چن لیا جب کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے فوری طور پر پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف کا نام لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ "محمد آصف...اف!! نئی گیند کے ساتھ وہ ناقابل یقین تھا۔"
محمد آصف جو اپنی جادوئی سوئنگ اور سیم باؤلنگ کے لیے مشہور ہیں، نے 2005ء سے 2010ء کے دوران 23 ٹیسٹ اور 38 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 106 اور 46 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا کیریئر 2010ء میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے سے متعلق تنازعات کی وجہ سے متاثر ہوا۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 16:56:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :