سپورٹس ہائوس کے زیراہتمام پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمنٹن نمائشی مقابلے (کل) جمعرات کو کھیلے جائیں گے

بدھ 22 مارچ 2023 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون سے پاکستان ڈے کے موقع پر بیڈمنٹن نمائشی مقابلے (کل) جمعرات 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی ہر سال پاکستان ڈے کے موقع پر 23 مارچ کو بیڈمنٹن کے نمائشی مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 23:01:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :