یونین کونسل پوئی سنجاوی میں حاجی نورمحمد دومڑ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد

بدھ 22 مارچ 2023 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) یونین کونسل پوئی سنجاوی میں حاجی نورمحمد دومڑ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد ہوا جس کا مہمان خاص بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینئر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حاجی نورمحمد دومڑ صاحب تھے ۔سینئر صوبائی وزیر کا پروگرام پہنچنے پر کھلاڑیوں نے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں یونین کونسل کے نو منتخب چیئر مین علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر کو پشتون روایتی پگڑی بھی پہنائی سینئر صوبائی وزیر سے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کروایا گیا اور حاجی نور محمد خان دمڑ کیساتھ کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بھی بنایا۔

سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب نے گرائونڈ میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ نوجوانوں کے لئے گراونڈ بنائے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل ذہنی ہمارے صحت مند معاشرے کیلیے بہت اہم ہیں ۔سینئر صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے وینر ٹیم کے لئے ایک عدد موٹرسائیکل اور رنر ٹیم کے لئے نقد چالیس ہزار کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 20:30:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :