لائبہ احسن ایشین جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بن گئیں

جمعرات 23 مارچ 2023 22:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) پشاورسے تعلق رکھنے والی نیٹ بال کی باصلاحیت کھلاڑی لائبہ احسن جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین جونیئر چمپئن شپ کیلئے قومی نیٹ بال ٹیم میں منتخب ہو گئی ہیں ، نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی لائبہ احسن خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کوریا میں کھیلی جانیوالی ایشین جونیئر نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل خواتین ٹیم تشکیل دیدی یے جسکے لئے لاہور میں صاف وشفاف طریقے سے ٹرائلز لئے گیے ، ان ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔ جن میں پشاور سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت جونیئر کھلاڑی لائبہ احسن نے بہترین کھیل پیش کیا جبکہ اسلام آباد میں منعقدہ 22وین نیشنل چمپیئن شپ میں بھی بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی بنیاد پر قومی جونیئر ٹیم میں منتخب ہوگئی۔
وقت اشاعت : 23/03/2023 - 22:43:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :