یوم پاکستان ڈسٹرکٹ پشاورانٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2023 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) یوم پاکستان کے مناسبت سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، جس میں پشاور یلو کی ٹیم نے تین صفر سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، مقابلوں میں ڈسٹرکٹ پشاور کے مختلف کلبز کے سوسے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر و ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل ، کراٹے فیمیل کوچ نازیہ زکی ، ٹیکنیکل آفیشلز فضل حسین، محمد کاشف ،ناصر محمود، جمال خان ، عدنان ، عبدالله، فرحان ، عمرآفریدی ، آصف، عامر خان ، اختشام سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈسٹرکٹ پشاور کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں یوم پاکستان ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کلبز کے میل وفمیل کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پشاور یلو کی ٹیم نے پشاور بلیوکو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں احمد نے سلمان کو ایک کے مقابلے تین پوائنٹس سے شکست دی ، دوسرے میچ میں پشاور یلو کی مدیخہ نے پشاور بلیو کی مریم کو چھ ایک سے ہرایا جبکہ تیسرے میچ میں فیضان نے سدیس کو چھ دو سے شکست دیکر اپنی ٹیم کو تین صفر سے کامیابی دلائی ،اس موقع پر خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر شا ہ فیصل نے کہا کہ صوبے میں کراٹے کے فروغ کیلئے کلب سطح پر مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جس سے گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا انہوں نے کہا کے رمضان مبارک کے مہینے میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا،
وقت اشاعت : 23/03/2023 - 22:48:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :