ورلڈ کپ میں ٹیم میں شمولیت کیلئے پرامید ہوں، اسی لئے بگ بیش لیگ بھی چھوڑ دی ،سہیل تنویر،

ملک میں بہت عزت ملی ہے کچھ لوگ ہیں جو تنقید بھی کرتے ہیں لیکن بطورکرکٹر ہمیں دل بڑا کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:59

ورلڈ کپ میں ٹیم میں شمولیت کیلئے پرامید ہوں، اسی لئے بگ بیش لیگ بھی چھوڑ دی ،سہیل تنویر،

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) قومی کرکٹر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم میں شمولیت کیلئے پرامید ہیں۔ پینٹینگولرکپ کیلئے بگ بیش لیگ چھوڑ دی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاری میں پینٹینگولر کپ مددگار ثابت ہوگا۔ وہ میگاایونٹ میں ٹیم میں شمولیت کیلئے پرامید ہیں اسی لئے بگ بیش لیگ بھی چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

سہیل تنویر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف آخری سیریز میں شارٹ سلیکشن غلط تھی جس پروہ آؤٹ ہوئے پوری سیریز میں اچھا پرفارم کیا۔ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی پچز پر قومی ٹیم کے فاسٹ بالرز مایوس نہیں کرینگے۔سہیل تنویرکا کہنا تھا کہ ملک میں بہت عزت ملی ہے کچھ لوگ ہیں جو تنقید بھی کرتے ہیں لیکن بطورکرکٹر ہمیں دل بڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ ورلڈکپ میں ٹیم میں شمولیت کیلئے پرامید ہوں۔

وقت اشاعت : 03/01/2015 - 13:59:28